نواز شریف کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل، تھانوں میں اشتہارلگائے جائیں،نیب  کا ایف آئی اے اور پولیس کو خط

   نواز شریف کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل، تھانوں میں اشتہارلگائے جائیں،نیب  کا ...

  

 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی مشکلات مزید بڑھ گئیں، نیب راولپنڈی نے نواز شریف کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کے لئے ڈی جی ایف آئی اے اور اشتہاری ہونے کا معاملے پر لاہور پولیس کو خطوط ارسال کر دیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد سلیم احمد خان کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیاء کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ملزم نوازشریف جان بوجھ کرعدالتی کاروائی کا حصہ نہیں بنا، اس لیے نام امیگریشن ریکارڈ میں مفرور اشتہاری کے طور پر شامل کیا جائے۔نیب راولپنڈی کی طرف سے آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کو بھی نوازشریف کے بارے میں الگ خط لکھ کر ہدایت کی گئی ہے کہ پنجاب بھر کے تھانوں میں نوازشریف کی بطور اشتہاری تصاویر چسپاں کی جائیں اور ان کی رہائشگاہ رائے ونڈ پر بھی ان کی تصویر کے ہمراہ مفرور ی کا اشتہار لگایا جائے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں نواز شریف کو مفرور قرار دے کر بذریعہ اشتہار طلب کیا تھا۔عدالت نے قرار دیا کہ نوازشریف کی بذریعہ اشتہار طلبی کا تمام خرچہ وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو اشتہارات کی رقم 2 روز میں جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔

نیب خط

مزید :

صفحہ اول -