بھارت میں قانون گھر کی لونڈی بن گیا، مسلمان شدید دباؤ کا شکار: یورپی یونین

بھارت میں قانون گھر کی لونڈی بن گیا، مسلمان شدید دباؤ کا شکار: یورپی یونین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 برسلز(آئی این پی) یورپی یونین پارلیمنٹ کی سب کمیٹی نے بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں قانون کی حکمرانی کا خاتمہ ہو رہا ہے جو باعث تشویش ہے، حکومتی پالیسیوں سے اقلیتیں خصوصا مسلمان دبا ؤمیں ہیں،بھارت انسانی حقوق سے متعلق وعدوں کی پاسداری کرے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال پر یورپی یونین پارلیمنٹ سب کمیٹی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بھارت میں انسانی حقوق کی پامالی پر سب کمیٹی برائے انسانی حقوق کی جانب سے کہا گیا کہ بھارت میں حکومتی پالیسیوں سے اقلیتیں خصوصا مسلمان دبا ؤمیں ہیں۔رکن پارلیمنٹ ماریا ایرینا کا کہنا تھا کہ بھارت میں قانون کی حکمرانی کا خاتمہ ہو رہا ہے جو باعث تشویش ہے، بھارت انسانی حقوق سے متعلق وعدوں کی پاسداری کرے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں حکومتی ناقدین کو سخت قوانین کے تحت گرفتار کیا جا رہا ہے، بھارت میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کو دفتر بند کرنے پر مجبور کیا گیا۔یورپی یونین پارلیمنٹ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی فوری تحقیقات کی جائیں، انسانی حقوق کو بھارت اور یورپی یونین کے درمیان مکالمے کا حصہ بنایا جائے۔
یورپی یونین

مزید :

صفحہ اول -