حکمران اپنی گیدڑبھبکیوں سے اپوزیشن کا راستہ نہیں روک سکتے،مولانا فضل الرحمن

  حکمران اپنی گیدڑبھبکیوں سے اپوزیشن کا راستہ نہیں روک سکتے،مولانا فضل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوکاڑہ(آئی این پی) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی سربراہ و پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکمران اپنی گیدڑبھبکیوں سے اپوزیشن کا رستہ نہیں روک سکتے بغاوت کے مقدمہ والا تیر ٹھس ہوگیا ہم ڈرنے والے نہیں بلکہ ہمارے خوف سے حکمرانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں انتخابات میں دھاندلی کرنے والوں نے پاکستان کے آئین سے بغاوت کی پی ڈی ایم پاکستان کے کروڑوں عوام کا نمائندہ اتحاد ہے آئین پاکستان کی بالا دستی اور عوام کی خوشحالی کیلئے چل  پڑے ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت پر بغاوت کا مقدمہ بناکر حکمران اپنا آخری تیربھی چلا بیٹھے ہیں جو ٹھس ہو گیا ہے اپوزیشن اپنے طے شدہ لائحہ عمل کو پایہ تکمیل پہنچانے کیلئے تیار ہو چکی ہے حکمران گیدڑ بھبکیوں سے ہمارا رستہ نہیں روک پائیں گے غدار ہم نہیں بلکہ وہ ہیں جنہوں نے انتخابات میں دھاندلی کی ہے۔
مولانا فضل الرحمن

مزید :

صفحہ اول -