ایبو لا وائرس کی دوا ”ریجینیرون“ کو رونا کیلئے بھی کشماتی ثابت 

  ایبو لا وائرس کی دوا ”ریجینیرون“ کو رونا کیلئے بھی کشماتی ثابت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 واشنگٹن(خصوصی رپورٹ) امریکی طبی ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ ایبولاوائرس کے لئے ماضی میں موثر ثابت ہونے والی اینٹی باڈی دوا”ریجینیررون“  (REGENERON) کرونا وائرس کے علاج کیلئے بھی کرشماتی دوا ثابت ہوئی اور اس کا اس مقصد کیلئے کیا جانے والا تجربہ کامیاب رہا ہے۔ امریکہ کے سرکاری ادارے ایف ڈی اے نے اپریل میں اس دوا ریجینیررون کے کرونا وائرس کے علاج کے لئے تجربات کرنے کی منظوری دی تھی۔ 2018ء میں کرونا وائرس کی فیملی کے ایک وائرس ایبولا کے کانگومیں ظاہر ہونے پر اس دوا کا استعمال کیا گیا تھا جو تب بہت موثر ثابت ہوئی تھی۔ اس بریک تھرو تھراپی کے تجربات کیلئے امریکہ کے سرکاری ادارے BARDA”بارڈا“ نے فنڈ فراہم کئے تھے۔ اس تحقیق کیلئے 25اکتوبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی تھی۔ تاہم اس سے قبل ہی ریسرچر نے اس کے بارے میں مثبت رائے کا اظہار کر دیا ہے۔صدر ٹرمپ میری لینڈریاست میں بیتھڈا کے شہر میں فوجی ہسپتال میں جب زیر علاج تھے تو ان پر بھی یہ دوا استعمال کی گئی تھی۔ صدر ٹرمپ نے واپس وائٹ ہاؤس پہنچنے کے بعد اس دوا کی تعریف کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ انہیں یہ دوا استعمال کرائی گئی ہے ڈاکٹروں نے صدر ٹرمپ کی تیز رفتاری سے صحت کی بحالی اور صرف تین رات قیام کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہونے میں اس کرشماتی دوا کے کردار کا زکر کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ان کا کرونا وائرس میں مبتلا ہونا ان کیلئے ایک نعمت ثابت ہوا  جس کے بعد انہوں نے اس کرشماتی دوا کا استعمال کیا۔ اگر وہ کرونا وائرس میں مبتلا نہ ہوتے اور یہ دوا استعمال نہ کرتے تو وہ انہیں اس کے فوائد سے آگاہی نہ ہوتی جس سے اب امریکہ انہیں اس کے فوائد سے اگاہی نہ ہوتی جس سے اب امریکہ سمیت پوری دنیا مستفید ہوسکتی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -