معاشی سرگرمیوں کا فروغ اور کاروبار دوست ماحول کی فراہمی ترجیح ہے: شبلی فراز

  معاشی سرگرمیوں کا فروغ اور کاروبار دوست ماحول کی فراہمی ترجیح ہے: شبلی فراز

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، معاشی سرگرمیوں کا فروغ اور کاروبار دوست ماحول کی فراہمی ترجیح ہے۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ معاشی کمزوریوں کے باعث خارجہ پالیسیوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ معاشی سرگرمیوں کا فروغ اور کاروبار دوست ماحول کی فراہمی ترجیح ہے،عوامی خوشحالی اور مسائل کے حل کے لیے اداروں کا استحکام ضروری ہے۔ حکومت نے اخراجات میں کمی کے ساتھ درآمدات میں بھی کمی کی ہے۔ اقتصادی استحکام ملک کی مضبوطی کے لیے ضروری ہے۔ تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لئے فنون لطیفہ کا کرادار اہم ہے۔

 شبلی فراز

مزید :

صفحہ اول -