کرونا کے خلاف جنگ صرف امیر  ممالک ہی جیتیں گے، بل گیٹس

کرونا کے خلاف جنگ صرف امیر  ممالک ہی جیتیں گے، بل گیٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(این این آئی) بین الاقوامی شہرت یافتہ ارب پتی بل گیٹس نے کہا ہے کہ اگر کرونا ویکسین کی بروقت تیاری، اس کی کامیابی اور وسیع پیمانے پر استعمال کی صورت میں صرف امیر ممالک میں 2021 کے اختتام تک کرونا کی وبا کو شکست دی جاسکے گی۔ مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ کرونا کی وبا سے سب سے پہلے دولت مند ممالک، اس کے بعد ترقی پذیر اور آخر میں غیر ترقی یافتہ ممالک نجات حاصل کریں گے۔ کرونا کو شکست دینے کا انحصار اس کی ویکسین کی تیاری، اس کی کامیابی اور وسیع پیمانے پر تقسیم پر منحصر ہے۔ بہت سے ممالک میں کرونا کی ویکسین کی تیاری کے دعوے کیے جا رہے ہیں مگر ان کی کامیابی کا فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ زندگی معمول پر آنے میں ابھی وقت لگے گا اور سب سے پہلے معمول پر زندگی صرف امیر ممالک میں آئے گی۔ ویکسین کی تیاری کے بعد اس کی امریکا میں تقسیم اور دوسرے ممالک کو فراہمی میں اختلافات بھی پیدا ہوسکتے ہیں۔
 بل گیٹس

مزید :

صفحہ اول -