جہیز ایکٹ کی خلاف ورزی پر سزا دینا لازم ہوگا، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

  جہیز ایکٹ کی خلاف ورزی پر سزا دینا لازم ہوگا، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

  

  اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ جہیز کے خاتمے کابل جب ایکٹ کی صورت اختیار کرے گا تو سزا دینا لازم ہوگا۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ جہیز کی نوعیت دکھاوا یا نمائش نہیں ہونا چاہیے۔ شریعت میں نمائش اور دکھاوے کو ناپسندیدہ قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہیزکی ممانعت سے متعلق نصابوں میں شعور بیدار کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ وزارت مذہبی امور کی طرف سے جہیزخاتمے سے متعلق کام ہو رہا ہے۔

جہیز ایکٹ

مزید :

صفحہ اول -