آڈیٹر جنرل پاکستان کی گورنر اسٹیٹ بینک سے ملاقات

   آڈیٹر جنرل پاکستان کی گورنر اسٹیٹ بینک سے ملاقات

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آڈیٹر جنرل پاکستان جاوید جہانگیر نے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ملاقات کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک نے احتسابی عمل اور بہتر اور بہتر مالی نظم و نسق کے ضمن میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے کردار کو سراہا۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے سرکاری فنڈ کے اخراجات میں شفافیت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا علاوہ ازیں آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے سندھ اور بلوچستان کے آڈٹ افسران سے بھی ملاقات کی جن میں ڈائریکٹر جنرل آڈٹ لوکل کونسل بلوچستان شامل تھے۔ آڈیٹر جنرل نے 2020-21 کے آڈٹ پلان کی پہلی سہ ماہی پر عملدرآمد کا جائزہ لیا اور خصوصا کرونا کے دوران متعلقہ اخراجات کا بھی جائزہ لیا آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے روایتی آڈٹ کے بجائے جن میں عوامی دلچسپی کے امور شامل ہوں کی آڈٹ کو ترجیح دی جائے انہوں نے کہا کہ آڈیٹر اسٹیک ہولڈرز کی اور عوام کی توقعات کے معاملات پر توجہ دینا چاہئے اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آڈٹ میاندادراہوجو نے آڈیٹر جنرل کو اپنے ادارے کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا

مزید :

صفحہ اول -