امریکہ میں نسل پرستی جیت گئی، سیاہ فوم جارج فلائیڈ کا سفید فام قاتل رہا 

امریکہ میں نسل پرستی جیت گئی، سیاہ فوم جارج فلائیڈ کا سفید فام قاتل رہا 

  

 واشنگٹن(آئی این پی) امریکا میں سیاہ فام جارج فلائیڈ کا قاتل پولیس اہلکار ڈریک شاوین ضمانت پر جیل سے رہا ہوگیا،پولیس افسر شاوین کو امریکی ریاست منی سوٹے کی جیل سے دس لاکھ ڈالر کی ضمانت پر رہا کیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس افسر شاوین کو بدھ کے روز امریکی ریاست منی سوٹے کی جیل سے دس لاکھ ڈالر کی ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق 44 سالہ ڈریک شاوین جارج فلائیڈ کے قتل کے الزام میں قید تھا جو اب ضمانت پر رہا ہوچکا ہے، اس لرزہ خیز واقعہ کے بعد پولیس نے شاوین کو نوکری سے برطرف کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔قتل میں ملوث دیگر 3 پولیس اہلکاروں کو پہلے ہی ساڑھے 7 لاکھ ڈالر کی ضمانت پر رہا کیا جا چکا ہے۔واضح ر ہے کہ رواں سال جون میں جارج فلائیڈ کی پولیس حراست میں موت واقع ہوئی تھی، وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک اہلکار سیاہ فام کی گردن پر گھٹنا دبائے بیٹھا ہے، معصول شہری نے کراہتے ہوئے التجا بھی کی کہ مجھے چھوڑ دو میرا دم گھٹ رہا ہے لیکن قاتل باز نہ آیا جس کے باعث اس کی موت ہوگئی۔

نسل پرستی

مزید :

صفحہ اول -