ٹی سی پی کی درآمدی گندم پاکستان پہنچ گئی

  ٹی سی پی کی درآمدی گندم پاکستان پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(این این آئی)وزارت قومی تحفظ خوراک و تحقیق نے کہاہے کہ ٹی سی پی کی درآمدی گندم پاکستان پہنچ گئی۔وزارت قومی تحفظ خوراک کے اعلامیہ کے مطابق جہاز کل 55125 ایم ٹی گندم لے کر پہنچا۔اعلامیہ کے مطابق ڈی پی پی نے ابتدائی جانچ کے بعد کلیرنس دی۔اعلامیہ کے مطابق جس کے بعد گندم کا اخراج شروع ہو چکا ہے،دوسرا جہاز 55000 ایم ٹی گندم لیکر چوبیس گھنٹوں میں آمد متوقع ہے۔اعلامیہ کے مطابق کْل 110125 ایم ٹی گندم پہنچ جائیگی۔
ٹی سی پی

مزید :

صفحہ آخر -