عمران خان نے ذاتی تسکین کیلئے شہباز شریف کو گرفتار کرایا: مریم اور نگزیب 

  عمران خان نے ذاتی تسکین کیلئے شہباز شریف کو گرفتار کرایا: مریم اور نگزیب 

  

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے ذاتی تسکین کیلئے شہباز شریف کو گرفتار کرایا، شہباز شریف کا ٹرائل شروع ہوگیا تھا لیکن ان کو گرفتار کرلیا گیا۔ مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت انتقامی سیاست میں مصروف ہے، چیئرمین نیب کو حکم دے کر شہباز شریف کو گرفتار کرایا گیا، قائد حزب اختلاف کی گرفتاری کا مقصد اے پی سی کے فیصلوں کو ناکام بنانا تھا۔ انہوں نے کہا کرپٹ ٹولے نے آج 83 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کر دی، 3 ماہ میں گھریلو اشیا 70 سے 80 فیصد مہنگی ہوگئیں، عوام کی جیب پر اربوں روپے کا ڈاکا ڈالا گیا، بجلی، گیس، ادویات مہنگی کرنے کے اعلانات آخری ثابت ہوں گے، معیشت کی تباہی اور مہنگائی کی ذمہ دار حکومت ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا غداری کے پرچے اربوں کے ڈاکے سے دھیان ہٹانے کیلئے ہیں، جس نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا اس پر الزامات لگائے جا رہے ہیں، ہمارے دور میں ترجیحات عوامی مسائل کے حل کیلئے تھیں۔ انہوں نے کہا مقابلہ کرنا ہے تو گوجرانوالہ کے میدان میں کریں، عمران خان خوف کی وجہ سے ریاستی طاقت کا استعمال کر رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -