نئے بلدیاتی نظام کے تحت اختیارات کی منتقلی پنجاب حکومت کیلئے درد سر بن گئی
لاہور(لیڈی رپورٹر، این این آئی)نئے بلدیاتی نظام کے تحت اداروں اور اختیارات کی منتقلی پنجاب حکومت کیلئے درد سر بن گئی، محکموں کے اعتراضات سے تنگ آ کرمنتقلی کی سفارشات تیار کرنے کے لئے وزرا ء کی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نئے بلدیاتی ایکٹ کے تحت ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا سمیت دیگر ڈویلپمنٹ اتھارٹیز اورکمپنیز کو بلدیاتی اداروں کے ماتحت کیا جانا ہے، ان اداروں کی منتقلی کے لئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا لیکن ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کی جانب سے اختیارات کم اور ماتحتی قبول کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔جبکہ مختلف عوامل کی جانب سے سیاسی دباو بھی بڑھایا جا رہا ہے، اس صورتحال سے نمٹنے اور بلدیاتی اداروں کو منتقلی کے لئے وزرا ء کی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزرا ء پر مشتمل اعلی سطحی کمیٹی منتقلی پر سفارشات تیار کرے گی، پنجاب حکومت وزرا ء کی کمیٹی تشکیل دینے کے لئے وزیراعلی پنجاب سے درخواست کرے گی۔
بلدیاتی ن