کیپٹن (ر) صفدر نیب خیبر پختونخوا میں پیش، گرفتار کر لیں، سامان ساتھ لایا ہوں: مسلم لیگ (ن)

کیپٹن (ر) صفدر نیب خیبر پختونخوا میں پیش، گرفتار کر لیں، سامان ساتھ لایا ہوں: ...

  

 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدرآمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب خیبرپختونخوا میں پیش ہوگئے، کہتے چیئرمین نیب اپنا دامن بچائیں، عمران خان نے ان کے پیچھے نہیں آئینگے۔نیب خیبر پختونخوا نے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکو آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات کیلئے طلب کیا، پیشی سے قبل کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب نے مجھ پر قاتلانہ حملہ کروایا، وہ اپنا دامن بچائیں۔کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ نیب مجھے گرفتار کر لے، گاڑی میں سامان بھی ساتھ لایا ہوں۔ ملک بچانے کے لیے نکلے ہیں، اگر ووٹ کو عزت نہ ملی تو اگلے سترسال تک بھی غلام رہیں گے، نیب کے پاس گرفتاری کا صرف ایک ہی فارمولہ ہے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ باربارنیب کواثاثہ جات سے متعلق تفصیلات دی ہے مگرپھربھی مجھے بلا لیتے ہیں۔ کپٹین صفدرنیب آفس میں موجود ہے، اگر باچا خان کا مزار پشاورمیں ہوتا توآج چادرچڑھاتا، باچا خان نے درست فرمایا تھا کہ ہم آزاد نہیں۔

کیپٹن (ر) صفدر 

مزید :

صفحہ آخر -