مریم نواز کتنی سچی خاتون ہیں پورے پاکستان کومعلوم ہے، مراد سعید 

      مریم نواز کتنی سچی خاتون ہیں پورے پاکستان کومعلوم ہے، مراد سعید 

  

 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ مریم نواز کتنی سچی خاتون ہیں پورے پاکستان کومعلوم ہے، مریم نواز وہ خاتون ہیں جوکہتی تھیں لندن توکیاپاکستان میں جائیدادنہیں۔مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز کی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ اپنی کرپشن کاپیسہ چھپانے کیلئے یہ سب متحدہورہے ہیں اپوزیشن کوان کے ایجنڈے میں پوری طرح ناکامی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام عمران خان اورملکی اداروں کیساتھ کھڑے ہیں آج عمران خان پاکستان کامقدمہ عالمی سطح پر لڑرہے ہیں، مولانافضل الرحمان نے دھرنا دیا اور کشمیر کے ایشو کو نقصان پہنچایا۔مرادسعید نے کہا کہ نوازشریف خودمجرم اور 2 بیٹے اشتہاری ہیں، قوم کویادہے پوری دنیامیں کشمیرپربات ہورہی تھی مولانا دھرنادے رہے تھے، قوم کویادہے نوازشریف بھارت گئے اورحریت قیادت سے نہیں ملے، مودی کو بغیر ویزا نواز شریف نے پاکستان آنے دیا نوازشریف کے گھرشادی میں مودی آیا تھا۔

مراد سعید 

مزید :

صفحہ آخر -