وزیرداخلہ سے امریکی وفد کی ملاقات، کورونا کا مقابلہ کامیابی سے کر نے پر مبارکباد
اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے وزارت داخلہ میں امریکی سفارت خانے کے وفد نے ملاقات کی جس میں امریکی وفد کی قیادت Angela Aggelerکر رہی تھیں، امریکی وفد تین شرکاء پر مشتمل تھا ملاقات میں باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا-امریکی وفد نے کہاکہ پاکستان نے کرونہ وبا کا مقابلہ کامیابی سے کیا جو کہ قابل تعریف ہے- وزیر داخلہ نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ آئندہ دنوں میں وبا کے پھیلاؤ کو قابو میں رکھ سکیں - اس موقع پر دونوں ممالک میں کرونہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا-
مبارکباد