اینٹی کرپشن کی کارروائیاں، ملزمان رشوت لیتے گرفتار‘مقدمات درج 

  اینٹی کرپشن کی کارروائیاں، ملزمان رشوت لیتے گرفتار‘مقدمات درج 

  

لاہور (سپیشل رپورٹر) اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے نے محکمہ کمیونٹی اینڈ ورکس کے اسسٹنٹ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ملزم ابرار حسین نے شکایت کنندہ کو نوکری کا جھانسہ دے کردو لاکھ رشوت وصول کی تھی ڈائریکٹر احمر کیفی کی ہدایت پر سرکل آفیسر علی اکبر چٹھہ نے سول سیکرٹریٹ میں کارروائی عمل میں لائی ہے اینٹی کرپشن فیصل آباد نے سپرنٹنڈنٹ بلڈنگ کو پچیس ہزار رشوت لیتے گرفتار کر کے مقدمہ درج کیاہے ریجنل ڈائریکٹر فیصل آباد عمران عباسی کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انور شیرازی نے ملزم جاوید کیخلاف کارروائی کی اسی طرح اینٹی کرپشن گجرانوالہ نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سینئر کلرک کو دس ہزار رشوت سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیاڈی گجرانوالہ ریجنل ڈائریکٹر نعیم اللہ بھٹی کی نگرانی میں سرکل آفیسرنے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ساتھ کارروائی کی اینٹی کرپشن ساہیوال نے سعید جان پٹواری کو پانچ ہزار روپے رشوت وصول کرتے گرفتار کر کے پرچہ درج کر لیاہے ریجنل ڈائریکٹر ساہیوال اشفاق رحمان کی نگرانی میں انسپکٹر زاہد علی اور جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کے خلاف کارروائی کی اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں کالی بھیڑوں کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری رہیگا۔

اینٹی کرپشن 

مزید :

صفحہ آخر -