چھاتی کے کینسر پر بات کرنے میں شرم محسوس نہ کریں، بیگم ثمینہ علوی

چھاتی کے کینسر پر بات کرنے میں شرم محسوس نہ کریں، بیگم ثمینہ علوی

  

 اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ علوی نے کہاہے کہ چھاتی کے کینسر کے بارے میں بات کرنے میں شرم محسوس نہ کریں۔ جمعرات کو  اہلیہ صدر پاکستان بیگم ثمینہ علوی نے بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لیے ایف نائن پارک میں ہونے والی واک میں شرکت  کی۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے اس مرض کی آ گاہی کے لیے ملک کو کونے کونے میں اپنی آواز اٹھانی ہے،  ہم نے اپنی بچیوں کو بتانا ہے کہ ہم پنکتوبر کیوں منا رہے ہیں، ہم سب کو مل کر  اس مرض سے آگاہی کے لیے آواز اٹھانی ہے، میڈیا اس مرض کے بارے میں آگہی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ معاشرتی اقدار کی وجہ سیلوگ اس مرض کے بارے بات کرنے سے کتراتے ہیں، چھاتی کے کینسر کے بارے میں بات کرنے میں شرم محسوس نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ سینے یا اس کے اطراف میں کسی بھی تبدیلی کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں، بروقت تشخیص سے اس مرض کا علاج ممکن ہے۔انہوں نے کہاکہ سکولوں اور کالجز میں بھی اس کے بارے میں ضرور شعور پیدا کرنا ہو گا، ہمیں اپنی بہنوں اور بیٹیوں کی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کرنا ہوگی

بیگم ثمینہ علوی

مزید :

صفحہ آخر -