صدر مملکت سے نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی ملاقات 

   صدر مملکت سے نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی ملاقات 

  

 اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ملاقات کی،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے نیول چیف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد کی۔ صدر مملکت عارف علوی نے کہاکہ پاکستان کی بحری حدود کے دفاع   میں پاکستان نیوی کا کلیدی کردار ہے۔ صدر عارف علوی نے کہاکہ پاکستان نیوی گوادر پورٹ اور سی پیک کو سیکورٹی فراہم کر کے ملکی معاشی مفاد کے تحفظ میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ صدر عارف علوی نے کہاکہ امید کرتا ہوں کہ پاکستان نیوی ایڈمرل امجد خان نیازی کی قیادت میں  ملک کو درپیش سمندری چیلنجز پر کامیابی سے قابو پائے گی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف آف نیول سٹاف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

 صدر مملکت

مزید :

صفحہ آخر -