حضرت داتاگنج بخشؒ کے عرس کا آخری روز  ہزاروں زائرین کی تقریبات میں  شرکت

حضرت داتاگنج بخشؒ کے عرس کا آخری روز  ہزاروں زائرین کی تقریبات میں  شرکت

  

لاہور(فلم رپورٹر)حضرت داتاگنج بخشؒ کے 977ویں سالانہ عرس مبارک کے آخری روز بھی ملک بھر سے سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات کے ساتھ ساتھ ہزاروں زائرین نے تقریبات میں شرکت کی اور داتادربار پر حاضری دیتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔علمی محافل میں صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور پنجاب سید سعید الحسن شاہ نے مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ داتاصاحب کی تعلیمات اور افکار سے لاکھوں لوگ آج بھی فیض یاب ہورہے ہیں اور رہتی دنیا تک ان کا فیض جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ تصوف کے ذریعے ہی دین اسلام پھیلا اور اب ان کی درگاہوں سے مخلوق خدا اپنی پیاس بھجارہی ہے۔ صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور نے سکیورٹی،صفائی اور زائرین کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔

عرس

مزید :

صفحہ آخر -