3 بھارتی چینلز پر ریٹنگ بڑھانے کیلئے ناظرین کو پیسے دینے کے الزامات

        3 بھارتی چینلز پر ریٹنگ بڑھانے کیلئے ناظرین کو پیسے دینے کے الزامات

  

  دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے معروف ٹی وی چینل ری پبلک ٹی وی سمیت 3 ٹی وی چینلز کے خلاف ٹیلی ویڑن ریٹنگ پوائنٹ (ٹی آر پی) میں گڑبڑ کرنے کے الزامات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔بھارتی میڈیاکے مطابق ممبئی پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ری پبلک ٹی وی اور مراٹھی زبان کے دو ٹی وی چینلز کے خلاف ثبوت ملے ہیں کہ انہوں نے اپنی ریٹنگ بڑھانے کے لیے ٹی آر پی میٹرز  والے گھروں کو پیسے دیے تاکہ وہ ان کے چینلز کو مسلسل ٹی وی پر آن رکھیں۔پرم بیرسنگھ کے مطابق ٹی آر پی میں ہیر پھیر کرکے اشتہارات کی مد میں کروڑوں روپے اضافی کمائے جاتے ہیں، ان الزامات پر دونوں مراٹھی چینلز کے مالکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ری پبلک ٹی وی کے ڈائریکٹر اور پروموٹر کو تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

بھارتی چینلز 

مزید :

صفحہ آخر -