حکومت پنجاب نے گنے کے کاشتکاروں کی ادائیگی بذریعہ بینک لازم قرار دے دی
لاہور(لیڈی رپورٹر)حکومت پنجاب نے پنجاب شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ 1950 میں ترمیم کرتے ہوئے گنے کے کاشتکاروں کی ادائیگی بذریعہ بینک لازم قرار دے دی۔ بنکوں کے ذریعے ادائیگی سے گنے کے کاشتکاروں کو تحفط ملے گا اور مڈل مین جیسے مسائل کا خاتمہ ہو سکے گا. کین کمشنر پنجاب محمد زمان وٹو نے تمام گنے کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے علاقہ کے مل کے نزدیک بینک اکاؤنٹ کھلوائیں تاکہ آیندہ گرشنگ سیزن میں گنے کی ادائیگی بذریعہ بینک ہو سکے اور کاشتکاروں کو بروقت اور پوری رقم مل سکے.
حکومت پنجاب