فیروز والہ، خواتین مسافروں کو ورغلا کر اغواء بد اخلاقی کرنیوالا خطرناک گینگ گرفتار

  فیروز والہ، خواتین مسافروں کو ورغلا کر اغواء بد اخلاقی کرنیوالا خطرناک ...

  

 شیخوپورہ (بیورورپورٹ)فیروزوالہ پولیس نے مینار پاکستان سے مسافروں کو ورغلا پھسلا کر دور دراز علاقہ میں لیجا کر خواتین مسافروں سے اجتماعی بد اخلاقی کرنے والے ایک مالیشیا گینگ کے پانچ ارکان کو گرفتار کرلیا، جنہوں نے چند روز قبل ایک خاتون سے گاؤں کالا شاہ کاکو میں اس کے شوہر کے سامنے گن پوائنٹ پر اجتماعی بد اخلاقی کی تھی۔ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پانچوں گرفتار ملزمان اسماعیل،سکنہ پٹھان کالونی،شہباز سکنہ موچیاں داڈیرہ،رحمت علی سکنہ راوی ریان،منظور حسین سکنہ شریف پورہ اور محرم سکنہ گارڈن ٹاؤن قلعہ ستار شاہ پانچوں رشتہ دار اور ریکارڈ یافتہ ملزمان ہیں انکا ایک ساتھی پولیس مقابلے میں مارا بھی جاچکا ہے،مالشیہ گینگ پہلے نوسر بازی کے ذریعے لوٹ مار کرتا تھا جب مرکزی ملزم نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی میاں بیوی کو لاہور یاد گار کے قریب دیکھا تو ملزم کی نیت خاتون کو دیکھ کر خراب ہوگئی اور اس نے اپنی چکنی چپٹی ہمدردانہ گفتگو سے دونوں میاں بیوی کو رکشہ پر بٹھاکر اپنے گھر  لے گیا اور ایک ویرانے میں چھپے ساتھیوں کی مدد سے  خاتون سے بد اخلاقی کی  جس کاوزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیا اور ہم نے فی الفور ڈی ایس پی فیروز والہ کی سربراہی میں ایک خفیہ ٹیم تشکیل دی۔ڈی پی اوشیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے کہا کہ گرفتار ملزمان کی متاثرین نے درست شناخت پریڈ کی،ڈی پی اوشیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے پولیس پارٹی کو نقدانعام اور سرٹیفکٹ دینے کا اعلان بھی کیا۔

ملزم گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -