یونائیٹڈ گروپ کا ہوپ پنجاب کی جنرل کونسل کا فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ

  یونائیٹڈ گروپ کا ہوپ پنجاب کی جنرل کونسل کا فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ

  

لاہور (ڈیویلپمنٹ سیل)یونائیٹڈ گروپ کا اجلاس،صدارت چیئرمین چودھری عادل نے کی، چیف آرگنائزر سعید احمد ملک، محمد اویس چودھری بشیر، محمد افضل، چودھری عبدالخاق نے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں متفقہ طور پر پنجاب ہوپ کی جنرل کونسل کا فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اہم فیصلے کئے گئے۔ یونائیٹڈ گروپ کے سرپرست اعلیٰ مسارات گروپ کے چیئرمین محمد شہزاد چودھری کی آج پاکستان آمد کا خیر مقدم کیا گیا اور آئندہ اجلاس سرپرست اعلیٰ کی موجودگی میں اگلے ہفتے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، یونائیٹڈ گروپ کے فاؤنڈر ممبران نے متفقہ طور پر گزشتہ تین سال کا حساب لینے کیلئے 3 رکنی کمیٹی بنانے کی منظوری دی جو سوالنامہ تیار کر کے آئندہ اجلاس میں پیش کرے گی۔ اجلاس میں سینئر حج آرگنائزر خالد بھٹی کے خلاف توہین آمیز باتوں پر اظہار تشویش کیا گیا اور دو سینئر ممبران کے دوران تلخ کلامی کی مذمت کی گئی تمام ممبران کو بردباری کیساتھ معاملات طے کرنے کی درخواست کی گئی۔

یونائیٹڈ گروپ

مزید :

صفحہ آخر -