محکمہ ریلوے کی پنشن،گرایجویٹی ادائیگی کیلئے سمری وزیراعظم کو ارسال

        محکمہ ریلوے کی پنشن،گرایجویٹی ادائیگی کیلئے سمری وزیراعظم کو ارسال

  

 لاہور(آئی ا ین پی)  ریلوے حکام نے ملک بھرکے 2 لاکھ پنشنرز اوربیواں کو گریجویٹی اورپنشن کی ادائیگی کے لئے سمری منظوری کے لئے وزیر اعظم کو بھجوادی تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام نے کشمیرریل کے 5 ارب روپے کے فنڈز ملک بھر کے 2 لاکھ پنشنرز اور بیواؤں کو ان کی گریجویٹی اور پنشن کی رقوم کی ادائیگی کے لئے فنڈز استعمال کرنے کیلئے سمری وزیراعظم کو منظوری کیلئے بھجوادی ہے تاکہ سمری منظوری کے بعد پنشنرز اور بیواؤں کو رقوم دی جاسکیں کیونکہ ان دنوں ملک بھرکے پنشنرز کو رقوم ادائیگی کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے لاہور، کراچی،ملتان، کوٹہ،راولپنڈی، سکھر اور پشاور ڈویژن کے پنشنرز کو انکی رقوم کی ادائیگی کی جا سکیں ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے حکام کو ملک بھر کے تمام 2 لاکھ پنشنرز اور گرایجویٹی کی رقوم کی ادائیگی کیلئے سخت مشکلات کا سامنا ہے اسی وجہ سے ریلوے کے پنشنرز اور بیواؤں کو گرایجویٹی کی رقوم لینے کیلئے گزشتہ ڈیڑھ سال سے ادائیگی نہیں ہوسکی  اور ریلوے کی تمام ڈویژنوں کے پنشنرز اور بیوائیں ریلوے دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں لیکن انہیں ادائیگیاں نہیں ہورہی ہیں۔

سمری ارسال 

مزید :

صفحہ آخر -