ثمر مبارک مند نے نواز شریف کے بیان پرردعمل میں جھوٹ بولا، اسحاق ڈار

 ثمر مبارک مند نے نواز شریف کے بیان پرردعمل میں جھوٹ بولا، اسحاق ڈار

  

 لندن (آ ئی این پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر راہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار  نے دعو یٰ کیا ہے کہ  ایٹمی سائنسدان  ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کروز میزائل  کے حوالے سے بیان پر  جھوٹ بولا ہے، کروز میزائل  کی ریورس انجینئرنگ کے حوالے سے پاکستان اور امریکی میڈیا میں معاملہ شائع ہو چکا ہے، اس میں اب کیا راز  باقی ہے،ڈاکٹر ثمر کے   بیان پر افسوس ہے،انہوں نے زیادتی کی ہے، وہ  پیشہ ور سائنس دان ہیں ان  کوچپ رہنا چاہیے تھا، خدا کا خوف کریں، ایسے جھوٹ بولیں جو پائیدار ہوں،جن لوگوں نے پاکستان کی خدمت کی ہے ان سے  عزت اوراحترام کے ساتھ پیش آ نا چاہیے۔جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار  نے ایٹمی سائنسدان  ڈاکٹر ثمر مبارک مند کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کروز میزائل کے حوالے سے بیان پر ایک سوال کے جواب میں کہاکہ  جو چیزیں پہلے سے ہی پبلک ہو چکی ہیں اور میڈیا میں آچکی ہیں اور شائع ہو چکی ہیں، ان میں کون سا راز رہ جاتا ہے، کروز میزائل کے حوالے سے جو میاں نواز شریف نے جو بیان دیا تھا وہ  قومی میڈیا میں پہلے آچکا ہے، نامور اینکر واشنگٹن پوسٹ میں لکھ چکے ہیں، کروز میزائل کے بنانے کے حوالے سے پوری تفصیل ہے جو گر گیا اور اس کی ریورس انجنیئرنگ کی گئی، انہوں نے کہاکہ  ڈاکٹر ثمر کے بیان پر انہوں نے کہا کہ ان کے بیان پر افسوس ہے، وہ  پیشہ وارانہ سائنس دان ہیں ان کی عزت کرتا ہوں، ا ن کے ساتھ واسطہ پڑتا رہا ہے، ایک طرف تین دفعہ کا وزیر اعظم بیان دے رہا ہے، ڈاکٹر ثمر کو ویسے ہی چپ رہنا چاہیے تھا،انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف نے غلط بیا نی کی ہے، دراصل ڈاکٹر ثمر جھوٹ بول رہے ہیں،اب حقائق سامنے لانے پڑیں گے، یہ معاملہ قومی سلامتی کمیٹی میں زیر بحث نہیں آیاتھا، یہ معاملہ نواز شریف، میرے درمیان، راولپنڈی کی اسٹبلشمنٹ، جنرل مشرف  اور جنرل قدوائی کے درمیان ڈسکس ہوا تھا، یہ چیزیں میڈیا میں آچکی ہیں، کیا ڈاکٹر ثمر کی یاداشت کم ہوگئی ہے، اتنا  بڑا عمل کیسے بھول گئے،ڈاکٹر ثمر  نے بریفنگ دی، اس معاملہ میں امریکی اور پاکستانی میڈیا میں آچکا ہے، ڈاکٹر ثمر نے زیادتی کی ہے، خدا کا خوف کریں، ایسے جھوٹ بولیں جو پائیدار ہوں۔ہم پیشہ وارانہ سائنسدانوں کی عزت کرتے ہیں۔ ڈاکٹر عبد القدیر پر جب سیاسی وجوہات کی بنا پر دباؤ ڈالا گیا ہم نے اس وقت بھی ان کا پورا احترام کیا۔جن لوگوں نے پاکستان کی خدمت کی ہے ان سے  عزت اور وقار سے  سلوک کرنا چاہیے۔

اسحاق ڈار

مزید :

صفحہ آخر -