نوازشریف واپس آئیں اور پچھلا حساب چکائیں، شہزاد اکبر

  نوازشریف واپس آئیں اور پچھلا حساب چکائیں، شہزاد اکبر

  

 اسلام آباد(آئی این پی) معاون خصوصی برائے داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نوازشریف واپس آئیں اور پچھلا حساب چکائیں۔ اپنے بیان میں شہزاد اکبر نے کہا کہ 3 بار وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل قرار دیا، سپریم کورٹ نے کہا کہ نواز شریف صادق اور امین نہیں، قوم کو گمراہ کرنے کیلئے کہا جاتا ہے وہ واپس آئیں گے، انہیں واپس لانے کیلئے تو حکومت، عدالت اور ادارے کام کر رہے ہیں۔ شہبازشریف نے نواز شریف کی شخصی ضمانت دی ہوئی ہے، وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں کیونکہ وہ نیب کے شکنجے میں ہیں۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ منظور پاپڑ والے اور ریڑھی والے کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی، منی لانڈرنگ کا سوال کریں تو (ن)لیگی رہنما مہنگائی کی بات شروع کرتے ہیں، عوام کیلئے فیصلے وہی کریں گے جنہیں عوام نے منتخب کیا ہے، حکومت ان کے لیے ہوئے قرضے اتار رہی ہے اور ان کے کیے کام درست کر رہی ہے۔

  شہزاد اکبر

مزید :

صفحہ آخر -