گڈز ٹرانسپورٹرزکا ناجائز چیکنگ، جرمانوں‘وارداتوں کیخلاف احتجاج کا فیصلہ 

  گڈز ٹرانسپورٹرزکا ناجائز چیکنگ، جرمانوں‘وارداتوں کیخلاف احتجاج کا ...

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)نیشنل ہائی ویز پر ناجائز چیکنگ، جرمانوں اور وارداتوں میں اضافہ کے خلا ف گڈز ٹرانسپورٹرز نے 13 اکتوبر کو احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا اجلاس میں پاکستان بھر سے گڈز ٹرانسپورٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان سے گڈز ٹرانسپورٹرز کے نمائندگان نے شرکت کی اجلاس میں گڈز ٹرانسپورٹر نے 13 اکتوبر سے غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال اوراحتجاج لائحہ عمل بنا یا گیا  گڈز ٹرانسپورٹر کا کہنا تھا کہ 13 اکتوبر سے ملک بھر میں کنٹینرز لگا کر شاہراہوں کو بند کیا جائے گا پاکستان بھر میں ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لئے فورس بنائی جائے گی 13 اکتوبر سے کوئی گڈز ٹرانسپورٹرز کام کرے تو زبردستی روکا جائے گا گڈز ٹرانسپورٹرز کی جانب سے 6 نکات پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا گیا  گڈز ٹرانسپورٹر کے مطالبات کے مطابق کسٹم، ایکسائز حکام کی ناجائز چیکنگ اور جرمانوں کو بند کیا جائے ٹرک سٹینڈ سبزہ زار کے مسائل کو حل کیا جائے نیشنل ہائی ویز پر بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں، اغوا ء کی وارداتوں کا سدباب کیا جائے لاہور سمیت ملک بھر سے کنٹینرز کی ناجائز پکڑ دھکڑ کو روکا جائے گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہڑتال کے باعث تین لاکھ گاڑیوں کا پہیہ رک جائے گا۔ 

احتجاج کا فیصلہ

مزید :

صفحہ آخر -