بینک آف پنجاب نے کسان دوست کرنٹ اکاؤنٹ کا آغاز کردیا

بینک آف پنجاب نے کسان دوست کرنٹ اکاؤنٹ کا آغاز کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خصوصی رپورٹ)بینک آف پنجاب اپنے کسٹمرزکواہمیت دیتا ہے اورسوسائٹی کے ہر طبقے کی خدمت کے لیے کوشاں ہے۔دیہی علاقوں میں ایک وسیع برانچ نیٹ ورک کے زریعے دیہی علاقوں میں بینک ہماری معیشت میں زراعت کے شعبے کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے اور اس سے دیہی ترقی کے لیے ترجیحی شعبے کے طور پر شناخت کرتا ہے۔ بینک آف پنجاب کاشتکار حضرات اور دیگر صارفین کیلئے بی او پی کسان دوست کرنٹ اکاؤنٹ متعارف کروانے پر فخر محسوس کرتا ہے جو کہ زراعت کے شعبے کے ساتھ ساتھ لائیو سٹاک، ڈیری، پولٹری اور منسلک کاروبار سے وابستہ ہیں۔ بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود  نے بی او پی ہیڈ آفس لاہور میں منعقد ہونے والی تقریب میں کسان دوست کرنٹ اکاؤنٹ کا باقاعدہ آغازکردیاہے۔ اس موقع  پر اُنہوں نے کہا، میں اس پراڈکٹ کے بار ے میں انتہائی پر جوش ہوں۔ یہ پراڈکٹ ملک بھر اور خاص طور پر پنجاب میں زراعت کی ترقی اور روزگار کے مواقعے فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ فوڈ سکیورٹی یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اس پراڈکٹ کی کامیابی کے لیے میری نیک تمنائیں BOP ٹیم کے ساتھ ہیں۔ ؓؓبی او پی کسان دوست کرنٹ اکاؤنٹ کئی مفت بینکاری خدمات کے ساتھ زرعی سرگرمیوں کے لئے کم لاگت فنانسنگ کی سہولت مہیا کرتا ہے جو  زرعی شعبے کی مالی مشکلات، کاشتکاری میں سرمایہ کاری اورپیداوار کو بڑھانے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔ بی او پی کسان دوست اکاؤنٹ ڈیبٹ کارڈ، چیک بک، یونیورسل چیک، آن لائن بینکنگ کے علاوہ زرعی قرضہ جات جیسا کہ بی او پی کسان دوست پروڈکشن لون، بی او پی ٹریکٹر لیز، بی او پی کسان دوست لیز فنانسنگ، بی او پی کسان دوست لائیو سٹاک ڈویلپمنٹ سکیم، بی او پی ایگری وہیکل لیزنگ اور زرعی مصنوعات کی سٹوریج کے لیے رعائتی مارک اپ کے ساتھ فنانسنگ کی سہولت دیتا ہے۔ 

مزید :

صفحہ آخر -