شہری مسائل کا تعلق ماحولیاتی تبدیلی اور آلودگی سے ہے: کمشنر کراچی

        شہری مسائل کا تعلق ماحولیاتی تبدیلی اور آلودگی سے ہے: کمشنر کراچی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے کہا ہے کہ کراچی انتظامیہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات یا اس کے نقصانات سے شہر کو بچانے کے لئے جامع منصوبہ بناے گی۔ عملدرآمد کے لئے ایک ایڈوائزی باڈی تشکیل دی جائے گی۔جس میں ماحولیات کے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے نمائندے اساتذہ اور ماہرین شامل ہوں گے۔ اور مختلف منصوبوں پر جلد از جلد کام شروع کیا جائے گا۔ یہ بات انھوں نے وفاق ہائے ایوان صنعت و تجارت کی ماحولیات کی کمیٹی کے زیر اہتمام فیڈریشن ہاوس میں منعقدہ ماحولیاتی تبدیلی اور پائیدار ترقی کے مقاصد کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آء کے نائب صدر خرم اعجاز،  تاجر رھمنا میاں زاھد حسین۔ کمیٹی کے کنوینر  محمد نعیم قریشی۔ ایم این اے صائمہ ندیم، پارلیمانی سیکرٹری  ماحولیات رخسانہ نوید۔ایس ڈی جی اکیڈمی کے عمار جعفری۔ صدف خالد، صحافی شبینہ فراز،، ندیم اشرف اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔کمشنر نے کہا کہ کراچی ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کی بری طرح زد میں ہے۔ حالیہ کراچی کی تباہ کن بارشوں نے شہری زندگی کو بری طرح متاثر کیا وہیں مستقبل کی مشکلات کی طرف اشارہ بھی دیا ہے۔ جس سے مستقبل مین نمٹنے کے لئے ترجیحی طور پر منصوبہ بندی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اگلے سال مون سون بارشوں کی متوقع مسائل سے نمٹنے کی بھرپور تیاریاں کی جاسکیں۔پارلیمنٹری سیکرٹری ماحولیاتی تبدیلی رخسانہ نوید نے کہا کہ کراچی میں ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے کے لئے کئے جانے والے منصوبہ میں ہر ممکنہ مدد کی جائے گی۔ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر خرم اعجاز نے کہا کہ فیڈریشن ماحولیات کی بہتری کے لئے کراچی انتظامیہ کے ساتھ اپنا تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ صنعت کار زاہد حسین نے پائیدار ترقی کے مقاصد کی اہمیت پر روشنی ڈالی ایس ڈی جی اکیڈمی کے چیرمین امر جعفری اور سی ای او صدف خالد خان نے ماحولیات کی بہتری کے اقدامات کے بارے میں اپنے ادارے کی سرگرمی سے آگاہ کیا، اور اسے بہتر بنانے کے لئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔دیں قومی اسمبلی صائمہ ندیم نے پائیدار ترقی کے حوالے سے اپنے تعاون کا اظہار کیا اور قومی اسمبلی اور این جی اوز پر مشتمل ایک کمیٹی کی تجویز پیش کی۔ایف سی سی آئی کمیٹی برائے ماحولیات کے کنوینیر نعیم قریشی نے کہا کہ کراچی میں کمشنر آفس اور مختلف تجارتی اداروں کے تعاون سے ماحولیات کو بہتر بنانے کے لئے کراچی میں  دو ماہ پہلے پچاس ہزار پودے لگانے کا منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے جسمیں سے 4 ہزار درخت لگائے جاچکے ہیں 

مزید :

صفحہ آخر -