شیخوپورہ، ٹریفک حادثات میں میاں بیوی اور 2سگی بہنوں سمیت 8افرا د جاں بحق 

      شیخوپورہ، ٹریفک حادثات میں میاں بیوی اور 2سگی بہنوں سمیت 8افرا د جاں بحق 

  

 شیخوپورہ،فیروزوالہ(بیورورپورٹ،نمائندہ پاکستان)ٹریفک کے مختلف حادثات میں میاں بیوی اور دو سگی بہنوں سمیت 6افراد جان بحق ہوگئے، کوٹ عبدالمالک کے قریب ایک بس نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور ان کے ایک رشتہ دار کو ٹکر مار کر ہلاک کردیا، سرگودھا روڈپر ڈیرہ بھولیانوالہ کے قریب ایک آئل ٹینکر نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار دو بہنیں 19سالہ ثناء اور 17سالہ ثمرہ جان بحق اور ان کا بھائی 22سالہ حمزہ شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ جی ٹی روڈ پر فیروزوالہ کے قریب ایک بس نے نامعلوم راہگیر کو کچل کر ہلاک کردیا۔ دریں اثناء  لاہور روڈ کی آبادی گلفشاں ٹاؤن موٹر ووے پل کے قریب تیز رفتار بس نے دو موٹرسائیکلوں سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجہ میں دو دوست فیکٹری ملازم سمیت تین افراد جاں بحق اور ایک نوجوان زخمی ہو گیا حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہو گیا شہریوں نے مشعل ہو کر بس کے شیشے توڑ ڈالے پولیس واقعہ کی اطلاع ملنے کے باوجود تاخیز سے پہنچی بتایا گیا ہے کہ لاہور روڈ پر واقع فیکٹری کے دو ملازمین امتیاز احمد اور رضوان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر فیکٹری سے باہر جا رہے تھے جب وہ گلفشاں ٹاؤن کے قریب پہنچے تو فیصل آباد سے آنے والی تیز رفتار بس نے دو موٹرسائیکلوں پر سوار افراد کو روند ڈالا جس کے نتیجہ میں فیکٹری ملازم دو دوست امتیاز اور رضوان احمد موقع پر ہلاک جبکہ بس کی ٹکڑ لگنے سے راہگیر خاتون عابدہ بی بی ہلاک اور موٹر سائیکل سوار یاسر شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا

ٹریفک حادثات

8جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -