جے یو آئی کے وفد کا ناصر شاہ  سے تعزیت کا اظہار

        جے یو آئی کے وفد کا ناصر شاہ  سے تعزیت کا اظہار

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے وفد نے صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے ان کی رہائش گاہ علی ہاؤس پر ملاقات کی اور ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور دعائے مغفرت کی وفد کی قیادت سینیٹر مولاناعطاء الرحمن کر رہے تھے اس موقع پر جے یو آئی کے جنرل سیکریٹری مولانا راشد محمود، مولانا ناصر محمود، مولانا غیاث،اسلم غوری اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر شاہ محمد شاہ، پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ،صوبائی وزیراویس شاہ،ممبر صوبائی اسمبلی منور وسان اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -