کرمنالوجسٹ سوسائٹی کی جامعہ کراچی ہراسگی واقعہ کی مذمت

کرمنالوجسٹ سوسائٹی کی جامعہ کراچی ہراسگی واقعہ کی مذمت

  

کراچی(پ ر)کرمنالوجسٹ سوسائٹی آف پاکستان نے جامعہ کراچی میں ہراسگی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے طلبہ و طالبات اور کیمپس کے رہائشیوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اس ضمن میں کوآرڈی نیٹر کرمنالوجسٹ سوسائٹی پاکستان محمد فیصل نے کہا کہ گزشتہ دنوں آئی بی اے کے طلبہ و طالبات کے ساتھ جامعہ کراچی میں ہراسگی کا واقعہ افسوسناک ہے۔ملک کی سب سے بڑی جامعہ میں اس طرح کے واقعات کسی طرح بھی قابل قبول نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جامعہ کراچی کے اندر جو عناصر جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے  اور اسٹاف کالونی کی مکمل اسکروٹنی کی جائے۔محمد فیصل نے طلبہ و طالبات اور کیمپس کے رہائشیوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -