ادبی، تعلیمی وصحافتی شخصیات کے لئے”بلیسنگ ہوم“کا قیام
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئرشہریوں کے عالمی دن کے موقع پر "سینیئرز/ایلڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن" (سیوا) کی جانب سے ایک یادگاری تقریب کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ جس کی صدارت ممتاز دانشورہ ڈاکٹرعالیہ امام نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی ڈاکٹرمحفوظ یارخان ایڈوکیٹ تھے۔ اس موقع پر"سیوا" کے چیئرمیں سید نسیم شاہ ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ "سیوا" کا قیام سینیئرز (بہ لحاظ فن) اور ایلڈرز(بہ لحاظ عمر)کی خدمات کے اعتراف میں ان کی فلاح و بہبود اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیئے عمل میں آیا ہے۔ نسیم شاہ ایڈوکیٹ نے پہلے مرحلے میں خاص کر ادیبوں، شاعروں، صحافیوں اور دانشوروں کے لیئے " سیوا ویلفیئرفنڈ" کے اجرا کا اعلان کیا۔ اوردوسرے مرحلے میں ضرورت مند ممتاز ادبی، تعلیمی اورصحافتی شخصیات کے لیئے بہترماحول کی فراہمی کی غرض سے "سیوا بلیسنگ(شیلٹرز ہوم)کینام سے ایک رہائشی منصوبے کے قیام کی بھی نوید دی۔ اوران دونوں منصوبوں کے لیئے مخیئر اورصاحب حیثیت افراد سے تعاون کی اپیل کی۔ ان کی اپیل کے جواب میں معروف میمن شخصیت اورمیمن ٹائمز کے ایڈیتر جاوید میمن نے نیشنل ہائی وے پر اپنے ایک رہائشی پلاٹ کو بطورعطیہ دینے کا اعلان کیا۔ ساتھ ہی واٹربورڈ کے سابق ڈپٹی مینیجنگ ڈائرکٹر اور انٹیلیکچوئل فورم آف پاکستان کے چیئرمیں محمد اسلم خان نے عطیہ کردہ رہائشی پلاٹ پر تعمیرکی ذمہ داری قبول کی۔ ڈاکٹرمحفوظ یارخان ایڈوکیٹ، مبشرمیر، ایڈیٹر روزنامہ "پاکستان" کراچی اوردیگر اہم شخصیات نے بھی اس نیک کام میں ہرممکن تعاون و اشتراک کا یقین دلایا۔ تقریب میں شہرکی ادبی، تعلیمی، سماجی، ثقافتی، اور صحافتی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جن میں تنظیم کی اہم عہدیدارمحترمہ عروسہ ناز، سوشل ریفارمرڈاکٹرانیلہ قیوم، سلیم احمد ایڈوکیٹ، سوشل اسٹوڈینٹس فورم کے صدر نفیس احمد خان، فہیم برنی، انجینیئر وسیم فاروقی، آرکیٹیکٹ فرحت اللہ قریشی، لیاری کی سرگرم سماجی خاتون، قر العین مگسی، افسانہ و ناول نگار صائمہ نفیس، شاعرہ و افسانہ نگار حمیرہ ثروت صدیقی اوران کی صاحبزادی ثنا سبحان، سوشل ویلفیئرڈپارٹمنٹ کی سابق ڈپٹی ڈائرکٹر مہرجمالی، فری لانس جرنلسٹ محمد رضوان سمیع، شہری تنظیم کے نمائیدے علی ارشد، سینیئرصحافی سید سخاوت الوری، اوردیگرممتاز شخصیات شامل ہیں۔