وزیراعلیٰ،گورنر،وزیر خزانہ سے رئیس محبوب کی لاہور میں ملاقاتیں 

وزیراعلیٰ،گورنر،وزیر خزانہ سے رئیس محبوب کی لاہور میں ملاقاتیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 صادق آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سردار رئیس محبوب احمد خان کی وزیر اعلی پنجاب عثمان خان بزدار سمیت گورنر پنجاب چوہدری محمد سروراور صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کے ساتھ ملاقاتیں،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 178،180میں علاقائی مسائل کے حوالے سے بات چیت کی گئی،تفصیل کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سردار رئیس محبوب احمد نے گزشتہ روز لاہور میں وزیر اعلی پنجاب،گورنر پنجاب اور مخدوم(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)
 ہاشم جواں بخت سے الگ الگ ملاقاتیں کی اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب عثمان خان بزدار نے کہاکہ پنجاب حکومت عوام کی خواہشات کی تکمیل کے لئے ہر ممکنہ کردار ادا کرتی رہے گی وزیر اعظم عمران خان کے دانشمدانہ فیصلوں اور بہتر پالیسیوں کی بدولت پاکستان میں سیاسی، سماجی،فلاحی، معاشی اوراقتصادی ترقی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف لاکھ احتجاجی مظاہرہ اور پراپگنڈے کر لیں مگر حکومت اپنی آئینی مدت پورے کرے گی ان کا کہنا تھا کہ بے روز نوجوانوں کے لئے قرضوں کی فراہمی کی سکیم کا اجراء حکومت کا احسن اقدام ہے صوبہ بھر میں تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبوں کو پایا تکمیل تک پہنچایا جائیگا انہوں نے  کہاکہ حکومت عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو مضبوط کرنے کے دعویداروں نے ماضی میں ملک کے عوام کو مہنگائی بے روز گاری جیسے تحفے دیئے،جب کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اپنی شاندار اور بہتر پالیسیوں کی بدولت عوام کو ریلیف فراہم کرکے ثابت کیا کہ تحریک انصاف ہی عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔دریں اثناء رئیس محبوب احمد گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور مخدوم ہاشم جواں بخت سے بھی ملاقاتیں کیں اس موقع پر گورنر پنجاب اور مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اراکین اسملبی اور تمام سابق ٹکٹ ہولڈر کے علاقوں میں تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں کے لئے پنجاب حکومت فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اپنا موثر کردار ادا کرے گی ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبے کا قیام حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے سیکرٹریٹ کے قیام کا مقصد جنوبی پنجاب اور اس خطے کے عوام کو محرومیوں کی دلدل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے عمران خان ملک کو ناقابل تسخیر قوت بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں بلدیاتی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدار ہی کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔بعد ازاں سردار رئیس محبوب احمد نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 178-180میں ترقیاتی سکیموں اور دیگر عوامی مسائل کے حل بارے وزیر اعلی پنجاب عثمان خان بزدار اور گورنر پنجاب کو مکمل بریفننگ دی جس پر دونوں شخصیات نے حلقوں میں ترقیاتی منصوبہ جات کی تکمیل اور فنڈز کی فراہمی کے لئے یقین دہانی کرائی عمران خان کی قیادت میں عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے۔
ملاقاتیں