نابینا پن، بصارت کی بحالی  شعوروآگاہی کیلئے نشتر ہسپتال  میڈیکل یونیورسٹی میں واک

  نابینا پن، بصارت کی بحالی  شعوروآگاہی کیلئے نشتر ہسپتال  میڈیکل یونیورسٹی ...

  

 ملتان (وقا ئع نگار)   نابینا پن اور بصارت کی بحالی  کے لیے شعور و آگاہی پیدا کرنے کے لیئے گزشتہ روز شعبہ بصارت نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے واک کا  انعقاد کیا۔ واک(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

 کے مہمان خصوصی وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود تھے۔ دیگر شرکاء  میں انچارج شعبہ بصارت پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ، ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر شاہد حسین بخاری، انچارج شعبہ امراضِ نسواں پروفیسر ڈاکٹر ہما  قدوسی، پروفیسر ڈاکٹر شاہد ارشاد راؤ، ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف، پیرامیڈیکل سٹاف سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔  واک کا آغاز نشتر ایڈمنسٹریش بلاک سے ہوا، جو کے نشتر روڈ سے ہوتاہوا نشتر ٹاور کے قریب اختتام پذیر ہوا۔ یہ دن منانے کا بنیادی مقصد دنیا بھر میں نابینا پن کے اسباب اور بصارت کی بحالی کے لیئے عوامی سطح پر شعور وآگاہی پیدا کر نا ہے۔ مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آنکھوں کی حفاظت کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ اندھے پن کی کئی بیماریاں ایسی ہیں جن کا بروقت علاج کرانے سے بینائی کو بچایا جا سکتاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -