ڈیرہ:مختلف علاقوں میں   آٹا نایاب، شہری دربدر

ڈیرہ:مختلف علاقوں میں   آٹا نایاب، شہری دربدر

  

قصبہ کالا(نمائندہ پاکستان)  ڈیرہ غازیخان کے نواحی علاقوں شادن لُنڈ،قصبہ کالا،دری ڈھولے والا،شاہ صدردین و دیگر(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

 میں آٹا نایاب ہوچکا ہے شہری آٹے کی تلاش میں دن بھر مارے مارے پھرنے لگے، دکانداروں کا کہنا ہے کہ آٹے کی سپلائی تحصیل سطح پر دی جارہی ہے وہ بھی صرف ایک دوکاندار کو 30تھیلے فراہم کیے جاتے ہیں جس سے ہمارا کرایہ بھی پور ا نہیں ہوتا مزید انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہمارا کوٹہ بڑھا دے یا پورے ہفتے کا ایک ہی جگہ فراہم کرے تاکہ ہمارا کرایہ کی مد میں ہونیوالا نقصان پورا ہوسکے،سرکاری سطح پر ملنے والا 20کلو والے تھیلے کی شہر میں نایاب ہوچکا ہے جبکہ چکی کا آٹا 2500 روپے من فروخت ہورہا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے سستے داموں گندم خرید کر ناقص حکمت عملی کی وجہ سے آٹے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچا دی ہیں۔

دربدر 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -