بروقت کرشنگ نہ کرنیوالی شوگر ملز کو  روزانہ50لاکھ جرمانہ عائد کرنیکا فیصلہ

  بروقت کرشنگ نہ کرنیوالی شوگر ملز کو  روزانہ50لاکھ جرمانہ عائد کرنیکا فیصلہ

  

 خانیوال (بیورونیوز)  صوبے بھر میں شوگر کی قلت اور قیمت میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے شوگرملزمالکان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے بتایا گیا ہے کہ فیصلے کے مطابق(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

 آئندہ سیزن پربروقت کرشنگ نہ کرنے والی شوگر ملزکو روزانہ 50لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائیگا جبکہ محکمہ فوڈ پنجاب کے مطابق حکومت کے اس فیصلے سے نہ صرف قیمتوں پر قابو پایا جاسکے گا بلکہ چینی کی قلت بھی کافی حد تک دور ہوجائیگی فیصلے کے مطابق شوگر ملیں کرشنگ کے وقت کا تعین کرنے کی پابند ہونگی جبکہ کرشنگ کی تاریخ کے تعین کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد ہوگی۔

فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -