بہاولپور، اسلامیہ یونیورسٹی میں خواجہ غلام فرید سیمینار، کلام پیش

    بہاولپور، اسلامیہ یونیورسٹی میں خواجہ غلام فرید سیمینار، کلام پیش

  

 بہاول پور  (بیورورپوررٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں حضرت خواجہ غلام فرید سیمینار کے موقع پرمحفل کافی کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر نامور علاقائی (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

فنکاروں اور یونیورسٹی طلباء وطالبات نے انتہائی عقیدت سے خواجہ غلام فرید ؒ کا صوفیانہ کلام پیش کیا۔ اس موقع پر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور،معین الدین محبوب کوریجہ، سجادہ نشین،دربار حضرت خواجہ غلام فرید،ڈاکٹر شہزاد قیصر ستارہ امتیاز ریٹارئرڈ فیڈرل سیکریٹری،ؒ، ڈاکٹر انوار احمد سابق ڈین فیکلٹی آف لینگویجز، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان، پروفیسر ڈاکٹر جاوید حسان چانڈیو، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگویجز وڈائریکٹر خواجہ فرید چیئر، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور،خواجہ روال معین کوریجہ ولی عہد دربار حضرت خواجہ غلام فرید ؒ، نامور سکالر سید بلال قطب، نامور ادیب وسابق پارلیمنٹرین سید تابش الوری، مجاہد جتوئی ادیب وسکالر، ڈاکٹر نصر اللہ خان ناصر، ڈاکٹر شاہد حسن رضوی، ریاض الحق بھٹی ڈائریکٹر انفارمیشن بہاول پور، ظہور احمد دھریجہ اور ملک خدا یار چنڑ، نامور ادیب، اساتذہ، طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جو عارفانہ کلام سے محظوظ ہوئے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایلومنائی اور سینئر ٹیوٹر و ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر عبدالواجد خان نے محفل کافی میں شرکت پر وائس چانسلر اور معزز مہمانوں کو شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں شریک طلباء وطالبت نے کووڈ19کے باعث چھ ماہ کے طویل عرصے کے بعد کیمپس میں نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے آغاز پر اظہار مسرت کیا۔ انہوں نے حضرت خواجہ غلام فرید ؒ سیمینار اور صوفی کلام کی محفل کے انعقاد کو بھی سراہاہے۔

سیمینار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -