ڈاک کا آج عالمی دن،کل دماغی صحت کے  حوالے سے تقریبات، سیمینارز،شیڈول تیار

  ڈاک کا آج عالمی دن،کل دماغی صحت کے  حوالے سے تقریبات، سیمینارز،شیڈول تیار

  

  کوٹ ادو، خانیوال(تحصیل رپورٹر، بیورونیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر (بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

میں ڈاک کا عالمی دن آج منایا جائے گا،جس کا مقصد ڈاک کے نظام کو بہتر بنانا، محکمہ ڈاک کی اہمیت اور اسکی کارکردگی کو اجاگر کرنا ہے،دنیا میں پہلا ڈاک کا عالمی دن 9 اکتو بر 1980 کو منایا گیا،ہر سال دنیا کے 160 سے زائد ممالک یہ عالمی دن مناتے ہیں اور ہر وہ ملک جو اقوام متحدہ کی خصوصی تنظیم یونیورسل پوسٹل یونین (UPU) کے ممبران میں شامل ہے، اس موقع پر خصوصی ڈاک ٹکٹ کا اجرا ء کرتا ہے،ڈاک کا نظام ایک تاریخی اور عالمی نظام ہے، 1948 میں پاکستان پوسٹ نے ملک کے پہلے جشن ِ آزادی کے موقع پر اپنے پہلے یادگاری ٹکٹ شائع کیے،شعبہ ادب سے وابستہ افراد خط کو آدھی ملاقات کہتے ہیں اور خط کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے والا شخص ڈاکیا کہلاتا ہے، برسوں قبل روزانہ ڈاکیا گلے میں ایک تھیلا لٹکائے گلی گلی، گاؤں گاؤں ڈاک کے ذریعے لوگوں کے آئے ہوئے خطوط پہنچا تا نظر آتا تھا، لیکن اب یہ شخص کم ہی دکھائی دیتا ہے،دور جدید میں ترقی کے سفر میں جہاں فاصلے سمٹ گئے وہیں پیغام رسانی کے ذرائع میں بھی جدت آتی گئی،خط کی جگہ فیکس، لینڈ لائن فون، پھر موبائل فون،انٹر نیٹ، ای میل اور اب واٹس ایپ کے آنے سے ڈاکیا اور ڈاک کے نظام کی اہمیت میں کمی آئی ہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں دماغی صحت کا دن کل 10اکتوبر   کو منایا جائے گا دن کے منانے کا مقصد دماغی عارضے میں مبتلا افراد کی حوصلہ افزائی کرنا ہے عالمی ادار ہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں 45کروڑ افراد کسی نہ کسی دماغی راضے کا شکار ہیں دماغی امراض میں سب سے زیادہ بیماری ڈپریشن اور شیزوفرینیا ہیں۔

عالمی دن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -