خان گڑھ میں شہید اے ایس آئی  ملازم حسین کے ایصال ثواب کیلئے  دعائیہ تقریب، مرحوم کو خراج تحسین

خان گڑھ میں شہید اے ایس آئی  ملازم حسین کے ایصال ثواب کیلئے  دعائیہ تقریب، ...

  

خان گڑھ (نامہ نگار)    تھانہ رنگ پور کی حدود میں ہونے والے پولیس مقابلہ میں شہید ہونے والے اے ایس آئی ملازم حسین کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلیے الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن خانگڑھ کے دفتر  میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔دعائیہ تقریب(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

 میں رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سردار اختر خان گوپانگ نے خصوصی شرکت کی۔تقریب میں شہید ملازم حسین کی فرض کی ادائیگی میں شہادت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔تقریب میں شہید ملازم حسین اور شہدا پولیس کے علاوہ 8اکتوبر 2005 کے ہولناک زلزلہ میں شہید ہونے والوں کیلیے خصوصی دعا کرائی گئی۔تقریب میں صدر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن عقیل خان،جنرل سیکرٹری رانا اشفاق احمد،صحافی یعقوب خان،اجمل لانگ،سجاد اسلم،عامرسانگی،عمران مانی،غلام سجاد،عدنان خان،عاصم اعوان،اور معروف شاعرنذر ساجد نے شرکت کی۔

خراج تحسین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -