چوک سرور شہید، باؤلے کتے کا بچوں،شہریوں پر حملہ،9شدید زخمی

چوک سرور شہید، باؤلے کتے کا بچوں،شہریوں پر حملہ،9شدید زخمی

  

 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)کوٹ ادو کے علاقے چوک سرور شہید گراسی گراونڈ کے قریب باولے کتے  نے سکول کے بچوں اور شہریوں پر حملہ کردیا خونخوار باولے کتے نے سکول کے بچوں سمیت 9 شہریوں کو کاٹ لیا  تفصیل کی مطابق کوٹ ادو کے علاقے چوک سرور شہید گراسی گراونڈ کے قریب باولے کتے کا سکول کے بچوں اور شہریوں پر حملہ خونخوار باولے کتے نے سکول کے بچوں سمیت 9 شہریوں کو کاٹ لیا زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی، باولے کتے کے (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

مزید وار جاری ہیں،اس حوالے سیمیونسپل انتظامیہ کتے کے وار سے بے خبر ہے، میونسپل انتظامیہ چوک سرور شہید نے موقف دیتے ہوئے بتایا کتے کے کاٹنے کا یہ کوئی نیا واقعہ نہیں،شہریوں نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سید سلیم بخاری سے مطالبہ کیا کہ تحصیل بھر میں  آوارہ کتوں کے خلاف آپریشن کرکے انہیں فوری طور پر تلف کیا جائے۔

زخمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -