ملی بھگت، مال گاڑیوں سے قیمتی سامان چوری کرنیکا انکشاف
ملتان (سٹی رپورٹر) یلوے پارسل کارگو کے تحت کراچی سے آنیوالی مال گاڑیوں میں ریلوے پولیس اور دیگر اہلکاروں کی ملی بھگت سے چوری کی وارداتیں عام ہو گئیں تفصیلات کے مطابق سٹی مال گودام ملتان پر موجود پارسل کارگو کے کنٹریکٹرز اور صدر چیمبرآف سمال ٹریڈرز ضلع ملتان شیخ طاہر امجد،افضل سردار نے لیبر اور دیگر کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے بتا یا کہ (بقیہ نمبر45صفحہ7پر)
کراچی سے آنیوالا ریلوے پارسل کارگو کے تحت مال شیر شاہ اور ملتان کینٹ ریلوے اسٹیشن پر مال zbcکی سیلیں توڑ کر چوری کر لیا جاتا ہے اور ان کی جگہ دوسرے تالے اور سیلیں لگا دی جاتی ہیں اور یہ سلسلہ تسلسل سے جاری ہے گزشتہ شب بھی zbc91248میں آنیوالا لاکھوں مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا ہے سیلیں توڑ کر دوسرے تالے لگائے گئے اس واردات میں ریلوے پولیس اور سیل مین محمد ندیم مغل اوربکنگ کلرک محمد جمیل پولیس سرپرستی میں اکثر و بیشتر مال چوری کرنے میں ملوث ہیں انہوں نے کہا کہ ڈی ایس ریلوے اور ایس پی ریلوے کو متعدد بار درخواستیں دیں مگر کوئی شنید نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ چوری کے بعد جعلی سیلیں لگانے کی بجائے ہمیں اطلاع کیوں نہیں دی جاتی اور چوری کی واردات کی وہیں نشاندہی کیوں نہیں کی جاتی دوسرے تالے لگا کر کیوں بھیج دیا جاتا ہے انہوں نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے مطالبہ کیا کہ چوری کی وارداتیں روکنے اور مرتکب ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے اور معائدہ کے تحت کنٹریکٹرز کے نقصان کو بھی پورا کیا جائے۔
انکشاف