واپڈا نجکاری کیلئے بہاولپور میں ریلی

  واپڈا نجکاری کیلئے بہاولپور میں ریلی

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) )مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد خان (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

کی ہدایت پر پورے پاکستان کی طرح میپکوبہاولپورمیں بھی نجکاری کیخلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی گئی جو میپکو سرکل بہاولپور سے ڈی سی آفس چوک تک لیبر نے بھرپور انداز میں احتجاج کیا اور نجکاری نا منظور نا منظور کے نعرے لگائے گئے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈیلی ویجز / پارٹ ٹائم/ کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے اور سٹاف کی شدید کمی باقی ملازمین کیساتھ زیادتی ہے اور ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ نہ کرنے اور سالانہ انکریمنٹ میں اضافہ نہ کرنے اور ملازمین کی تنخواہ کو مختلف اداروں کے برابر نہ کرنا اور واپڈا کی مجوزہ نجکاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ احتجاج کی قیادت یاض خان بلوچ زونل چیئرمین میپکو سرکل،ذوالفقار زلفی بھائی سیکرٹری جنرل،شبیر گجر ریجنل وائس چیئرمین، ساجد بھٹہ لودھراں،ممبر مرکزی کونسل رانا کامران،شفیع سلیم ڈویڑنل چیئرمین ماڈل ٹاؤن ڈویڑن،طارق خان ابو ڈویڑنل سیکرٹری ماڈل ٹاؤن ڈویڑن، جعفر اقبال میپکو سٹی ڈویڑن، اظہر مصطفی سٹی ڈویڑن،راو شکیل صاکہروڑ پکا، مرتضی کہروڑ پکا، اللہ ڈتہ کہروڑ پکا،راؤ وکیل احمد پور،غلام مصطفی احمد پور،میاں سرور حاصل پور، جعفر سندھو حاصل پور، محمد نسیم حاصل پور اور تمام سب ڈویڑن کے چیئرمین اور عہداران نے لیبر کیساتھ بھر پور انداز میں شرکت کی۔

نعرے بازی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -