جاوید اختر انصاری کے ڈیرے پر حملہ،ملزم آصف عرف ڈان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور
ملتان (خصو صی رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب پر قاتلانہ حملہ کرنے اور ایک اور ڈکیتی (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)
کے مقدمہ میں ملوث ملزم آصف عرف ڈان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔ یاد رہے کہ ملزم کی گرفتاری نہ ہونے پر تھانے کا عملہ بھی معطل ہوچکا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ شاہ رکن عالم کے مطابق ملزم آصف عرف ڈان کے خلاف مدعی بہرام خان نے درخواست دی کہ وہ ایم پی اے و معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری کے پاس بطور ملازم ڈیوٹی کرتا ہے۔ یکم ستمبر کی رات انکی رہائشگاہ پر موجود تھا کہ حلقہ کے معززین ان سے ملنے کی غرض سے آئے اسی اثنا میں ملزمان ا?صف عرف اچھا ڈان،شہزاد عرف یاڈی، نثار، امجد عرف بھولا، شاہد، اسد،جنید اور سلمان سمیت دیگر نامعلوم افراد کے ہمراہ مسلح آگئے جہنوں نے کہا کہ آج یہاں سے کوئی بھی بچ کے نہیں جائے گا۔ کوٹھی کو گھیرے میں لیکر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی،کوٹھی کے اندر موجود لوگوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی اور کوٹھی کے دروازوں پر فائر لگے اور ملزمان دہشت پھیلاتے ہوئے اسلحہ لہراتے فرار ہوگئے، فائرنگ کی وجہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ٹریفک جام ہوگئی، وجہ عناد یہ ہے کہ ایم پی اے جاوید اختر ان بھتہ خوروں اور ریکارڈ یافتہ ملزمان کی سرپرستی نہیں کرتے اسی رنج کی بنیاد پر ملزمان نے باہمی صلاح مشورہ ہوکر خوف پھیلانے کے لئے فائرنگ کی تھی جس پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ دریں اثناء ملزم کے خلاف شہری عثمان نے بھی اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ تاہم دونوں مقدمات میں ملزم کو جیل بھجوا دیا گیا ہے۔
منظور