بوریوالا میں اینٹی کرپشن ٹیم کی انٹری  سب انجینئر10ہزار رشوت لینے پرگرفتار

بوریوالا میں اینٹی کرپشن ٹیم کی انٹری  سب انجینئر10ہزار رشوت لینے پرگرفتار

  

  ملتان (وقا ئع نگار)   اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان کی بورے والا میں کارروائی۔ سب انجینئر محمد شفیق کو 10ہزار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔مقدمہ (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔بتایا جارہا ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹیگیشن محمد سرفراز  نے سب انجیئنرمحمد شفیق کو 10ہزار رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا۔کارروائی سول جج بورے والا محمد آصف اقبال ڈوگر کی زیر نگرانی کی گئی۔ محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق ملزم محمد شفیق بلوں کی مد میں شہریوں سے پیسے بٹورتا تھا۔اس سے قبل بھی ملزم محمد شفیق شہری سے 20 ہزار رقم بطور رشوت لے چکا ہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے ملزم محمد شفیق کے خلاف مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -