شہدائے کربلا کا چہلم، شہر شہر جلوس،مجالس،ماتم،نوحہ خوانی
ملتان، صاد ق آباد، تلمبہ(سٹی رپورٹر، خصوصی رپورٹر، وقائع نگار،تحصیل رپورٹر، نمائندہ پاکستان) حضرت امام حسینؓ اور دیگر شہدائے کربلاء کا چہلم گزشتہ روز جمعرات کو منایا گیا۔ ماتمی جلوس نکالے گئے اور مجالس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ ضلع ملتان کا مرکزی ماتمی جلوس دن ایک بجے محلہ جوادیہ (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)
اندرون شہر سے نکالا گیا، جو حسین ا?گاہی، گھنٹہ گھر چوک سے ہوتا ہوا رات کو ا?ستانہ لعل شاہ پر اختتام پذیر ہو ا۔ دوران جلوس علماء و زاکرین نے فضائل و مصائب اہلبیت بیان کئے۔حضرت امام حسین ؓکے چہلم کی تقریبات کے باعث شہر بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ پولیس اہلکاروں کی مختلف جلوسوں پر لگی ڈیوٹیوں کے باعث جیل کے حراستی ملزمان کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا گیا اسی وجہ سے حراستی ملزمان سے متعلق کیسز کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کی ہدایت پر نواسہ رسول،حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ و شہدائے کربلا کے چہلم پر گذشتہ روز (20صفر،جمعرات)سرکاری ہسپتالوں میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ رہا۔ان احکامات کی روشنی میں نشتر ہسپتال،شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال،سول ہسپتال و دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز،نرسیں،پیرا میڈیکل سٹاف ہائی الرٹ اور کنسلٹنٹ ڈاکٹرز آن کال رہے نواسۂ رسول ؐ حضرت امام حسین ؑ کا چہلم بڑے عقیدت واحترام سے منایا گیا جس میں عزاداروں نے کثیر تعداد میں حضرت امام حسین ؑ کی یاد میں ماتم اورنوحہ خوانی بھی کی قبل ازیں امام بارگاہ میں مجلس عزا داری کا انعقاد کیا گیا مجلس عزاداری سے علامہ فخر عباس سبز واری نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے حضرت امام حسین ؑ اور ان کے جانثاروں کی لازوال قربانیوں پر روشنی ڈالی اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا مجلس کے اختتام پر تعزئے،زوالجناح اور الم کا ماتمی جلوس برآمد کیا گیا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا دوبارہ اپنے اسی مقام پر اختتام پزیر ہو گیا اس موقع پر ایس ایچ او احمد پور لمہ محمد صفدر سندھو کی قیادت میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گے جلوس کے موقع پر بلدیہ، رورل ہیلتھ سنٹر احمد پور لمہ اور واپڈہ کا عملہ بھی موجود تھا جبکہ اے ایس آئی جام اصغر، محرر جام ظہیر احمد،خواجہ وسیم خان،جام محمد طارق، محمدیہ اسلامک ٹرسٹ احمد پور لمہ کے صدر سید اکمل شاہ بخاری،جنرل سیکرٹری غلام مصطفیٰ لاڑ،سراج احمد لاڑ،ایاز احمد لاڑ،محمد اجمل لاڑ،موجود تھے۔ نواسہ رسول سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کا چہلم روایتی جوش و خروش اور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا اس سے قبل مجلس عزاء منعقد ہوئی۔ جس میں علماء کرام نے فلسفہ شہادت بیان کیا۔عزادار امام بارگاہ جدید میں جمع ہوئے۔ نماز ظہرین ادا کی اور شہداء کربلا کی یاد میں نوحہ خوانی ہوتی رہی۔ ذالجناح اپنے مقرر وقت پر برآمد ہوا اور عزاداروں نے زنجیر زنی اور سینہ کوبی کی۔ گردونواح سے سینکڑوں عزاداروں نے چہلم کے جلوس میں شرکت کی۔ جلوس میں شرکت کرنے والوں کو ڈیٹیکٹر سے چیک کیا جاتا رہا، جگہ جگہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔جلوس کے راستوں میں پانی اور شربت کی سبیلیں لگائی گئیں۔ ماتمی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جبکہ ڈیرہ،وہاڑی، بہاولپور، میاں چنوں اور دیگر شہروں میں ہائی الرٹ رہا۔
جلوس