وہاڑی، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن، سینکڑوں گرفتار، اسلحہ برآمد

  وہاڑی، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن، سینکڑوں گرفتار، اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 وہاڑی (بیورورپورٹ،نامہ نگار)پولیس نے ماہ ستمبر 2020 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی. رپورٹ کے مطابق وہاڑی پولیس نے ماہ ستمبر2020ء میں پراپرٹی کے مختلف مقدمات ٹریس کر کے 79لاکھ 52ہزار سے زائد مالیتی مال مسروقہ برآمد کیا گیا (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
جبکہ 4گینگ ہائے کے 10ممبران کو گرفتار کر کے 29مقدمات ٹریس کرتے ہوئے 18لاکھ 23ہزار سے زائد ریکوری کو یقینی بنایا گی اس کے علاوہ 163خطرناک مجرمان اشتہاریوں 103اسلحہ ناجائز رکھنے والوں اور 96منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان کی ہدایات پر ماہ ستمبر کے آغاز میں ہی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا تھا جس پر وہاڑی پولیس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کیں. اس عرصہ کے دوران پراپرٹی کے مختلف مقدمات کوٹریس کرتے ہوئے 79لاکھ 52ہزار زائد مالیتی ریکوری کی جس میں سرقہ بالجبر,  ڈکیتی, سرقہ مویشی اور سرقہ عام کے 56مقدمات کو ٹریس کرنے کے علاوہ 2کاریں, 1ٹریکٹر, 34موٹر سائیکل بھی برآمدکئے گئے جبکہ  نقب زنی,  سرقہ وہیکل, سرقہ مویشی اور سرقہ عام میں ملوث 4گینگ ہائے کے 10ممبران کو گرفتار کر کے 29مقدمات ٹریس کرتے ہوئے 18لاکھ 23ہزار سے زائد ریکوری کو یقینی بنایا گیا ضلع وہاڑی میں مجرمان اشتہاریوں کے خلاف جاری مہم کے دوران کاروائی کرتے ہوئے ضلع کے مختلف تھانہ جات میں 163مجرمان اشتہاری گرفتار کئے گئے گرفتار مجرمان اشتہاریوں میں 18اے جبکہ 145بی کیٹگری کے شامل ہیں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 96منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 39کلو چرس, 120گرام ہیروئین, 1196لیٹر شراب معہ لاہن اور 1چالو بھٹی برآمد کی جبکہ103ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ناجائز 1کلوشنکوف, 5رائفل, 11بندوق, 80پسٹل, 3ریوالور, 2کاربین اور سینکڑوں گولیاں برآمد کیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہے گی اور وہاڑی پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔
رپورٹ جاری