اسلامیہ یونیورسٹی میں خواجہ فرید کانفرنس کے  دوررس نتائج مرتب ہونگے:ظہور دھریجہ

  اسلامیہ یونیورسٹی میں خواجہ فرید کانفرنس کے  دوررس نتائج مرتب ہونگے:ظہور ...

  

 ملتان (سٹی رپورٹر) سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور دھریجہ نے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی کی خواجہ فرید کانفرنس کے (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

دور رس نتائج مرتب ہوں گے۔ مجھے خوشی ہے کہ وائس چانسلر نے ہمارے مطالبات منظور کر لیے۔ ہم اپنے مطالبات میں کہا کہ فرید محل چاچڑاں شریف کو میوزیم بنایا جائے خواجہ فرید چیئر کو فنکشنل کیا جائے۔ یونیورسٹی میں سندھیالوجی کی طرز پر سرائیکیالوجی کا ادارہ قائم کیا جائے۔ جس طرح بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی میں سرائیکی ڈیپارٹمنٹ کی عالیشان بلڈنگ تعمیر کی گئی ہے، اسی طرح اسلامیہ یونیورسٹی میں بھی الگ عمارت قائم کی جائے اور خواجہ فرید کے دیوان پر یونیورسٹی کا سرائیکی شعبہ تحقیق کرائے اور اسے درست حالت میں شائع کرایاجائے کہ بعض ماہرین فریدیات نے سستی شہرت کے لئے اس میں رد و بدل کر دیا ہے۔ میں نے یہ بھی گزارش کی کہ یونیورسٹی کے رحیم یارخان اور بہاولنگر کیمپس میں سرائیکی شعبے کھولنے کے ساتھ کیمپس کا سلسلہ تحصیل سطح پر بھی شروع کیا جائے۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ بہت جلد اسلامیہ یونیورسٹی میں خواجہ فرید انٹرنیشنل کانفرنس منعقد ہوگی اور کانفرنس کے موقع پر جو تجاویز پیش کی گئی ہیں اور مطالبات کئے گئے ہیں، ہم ان کو پورا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ اپنے صدارتی خطاب میں وائس چانسلر نے کہا کہ خواجہ فرید کی تعلیمات کو عام کرنے میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بھرپور کردار ادا کرے گی۔ بہت جلد خواجہ فرید انٹرنیشنل کانفرنس یونیورسٹی میں منعقد کی جائے گی۔  کمشنر بہاولپور چوہدری آصف اقبال نے کہا کہ خواجہ فرید سرائیکی وسیب نہیں پورے خطے کیلئے فخرکا باعث ہیں۔ ان کی شاعری ہر درد مند انسان کے دل کی ترجمان ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان خان بزدار کی نمائندگی انکی ترجمان سمیرا ملک نے کی۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ کی سوچ اور ویژن کے مطابق حکومت صوفیا کی تعلیمات کو عام کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

ظہور دھریج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -