نیشنل ٹی 20کپ، ناردرن ملتان میں 5میچ جیت کر سب سے آگے

  نیشنل ٹی 20کپ، ناردرن ملتان میں 5میچ جیت کر سب سے آگے

  

 ملتان (سٹی رپورٹر) نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے رواں ایڈیشن کا دوسرا مرحلہ 9 اکتوبر سے راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ 30 ستمبر سے 6 اکتوبر تک کھیلی گئی ملتان لیگ میں شاداب خان کی زیر قیادت میدان میں اترنے والی ناردرن کی ٹیم نے پانچوں میچوں میں کامیابی حاصل کرکے ایونٹ میں سبقت برقرار رکھی ہوئی۔گزشتہ ایڈیشن کے اختتامی پانچوں میچوں (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

اور پھر ایم سی سی کے  خلاف کامیابی حاصل کرنے والی ناردرن کی ٹیم کرکٹ کے اس محدود فارمیٹ میں اب تک لگاتار 11 فتوحات سمیٹ چکی ہے۔اُدھر ٹی ٹونٹی کرکٹ میلہ کے پہلے مرحلے میں بلے بازوں کا راج رہا۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے کُل 14 میچوں کی 8 اننگز میں 200 یا اس سے  زائد کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا گیا۔  یہاں مجموعی طور پر 481 چوکے اور 180 لگے۔

ٹی20

مزید :

ملتان صفحہ آخر -