سبزیاں مہنگی، سرکاری نرخ، دکانداروں کے ریٹس میں زمین آسمان کا فرق

  سبزیاں مہنگی، سرکاری نرخ، دکانداروں کے ریٹس میں زمین آسمان کا فرق

  

 بہاول پور (بیورورپوررٹ،ڈسٹر کٹ رپورٹر)  سبزیوں کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے غریب سبزی کھانے سے بھی عاجز‘مارکیٹ کمیٹی نرخ نامہ اور مارکیٹ میں فروخت ہونے والی سبزیوں کے نرخوں میں زمین آسمان کافرق‘تفصیل کے مطابق بہاول پورمیں سبزیوں کی قیمت کوآگ لگ گئی ہے آلو‘پیاز‘ساگ مٹرٹماٹر‘ادرک کی قیمتیں انتہائی سطح پر پہنچ چکی ہیں مارکیٹ کمیٹی بہاول پورکے8-10-2020 کے نرخ نامہ کے مطابق آلو چھلکا80‘آلوسفید40‘(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

 آلوسٹور55-60 جبکہ شہربھرمیں آلو100 روپے کلو فروخت کیاجارہاہے لہسن چائنہ 155 روپے جبکہ مارکیٹ میں 200 روپے کلو‘ ادرک 380 جبکہ مارکیٹ میں 600 روپے کلو‘ مٹر220  جبکہ مارکیٹ میں 240‘سبزمرچ 106 جبکہ مارکیٹ میں 160‘ سبزمرچ فارمی118‘پھول گوبھی50 روپے‘جبکہ مارکیٹ میں 70‘ کدو55جبکہ مارکیٹ میں 70‘ بھنڈی66 جبکہ مارکیٹ میں 80‘ شملہ مرچ 138 جبکہ مارکیٹ میں 240‘ بندگوبھی 66 جبکہ مارکیٹ میں 110 ‘ پالک 20جبکہ مارکیٹ میں 30‘ میتھی100 جبکہ مارکیٹ میں 120‘ ٹماٹرکابل105‘ ٹماٹرکوئٹہ95‘جبکہ مارکیٹ میں 140‘  پیازکوئٹہ62‘ پیازدیسی 66 جبکہ مارکیٹ میں 80‘ گاجر45 جبکہ مارکیٹ میں 60‘ بینگن18 جبکہ مارکیٹ میں 30‘ لیموں چائنہ76جبکہ مارکیٹ میں 120‘ اروی90 مارکیٹ میں 100 روپے کلو‘ پھلی رواں 55جبکہ مارکیٹ میں 60‘ گھیا توری 60جبکہ مارکیٹ میں 80‘ کریلا74 جبکہ مارکیٹ میں 80‘ کھیرا45 جبکہ مارکیٹ میں 60 ‘پھلی گوار88‘ شکرقندی66 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے۔

مہنگائی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -